ڈھاکا (جیوڈیسک) کمزور بنگلہ دیشی بولنگ کیخلاف سنچری بنانے والے احمد شہزاد ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی گیند پر آئوٹ ہو کر ہیرو سے زیرو بن گئے پاکستانی اوپنرکی کارکردگی میں غیر مستقل مزاجی ٹیم کیلیے خاصی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، زمبابوے کیخلاف 24 اگست 2013 کو ٹی ٹوئنٹی میں 98 رنز بنانے کے بعد انھوں نے 9 میچز میں 12.55 کی اوسط سے 113 رنز اسکور کیے تھے۔
پھر بنگال ٹائیگرزسے میچ میں ناقابل شکست 111 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور اب صفر پر وکٹ گنوائی، حالیہ ایونٹ میں وہ بھارت کیخلاف صرف 22 اور آسٹریلیا سے میچ میں 5 رنز اسکور کرسکے تھے۔