اسلام آباد(جیوڈیسک)سیکڑوں پاکستانی زائرین ویزا ہونے کے باوجود ایران عراق سرحد پر پھنس گئے۔ سیکڑوں پاکستانی زائرین مختلف قافلوں کی صورت میں عراق ایران سرحد پہنچے تھے۔ زائرین نے شکوہ کیا ہے کہ ویزا ہونے کے باوجود انھیں عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
وہ سرحد پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ سرد موسم کے باعث بچے اور بوڑھے بیمار ہورہے ہیں۔کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں اور وہ بھوک سے نڈھال ہیں۔زیارت کے لیے جانے والے ایک شخص سید جلال شاہ کا سرحد پر انتقال ہوگیا۔ سید جلال شاہ کا تعلق پاراچنار سے تھا۔