بڈاپسٹ (جیوڈیسک) ہنگری کے سابق صدر جوولا ہورن 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ہورن 1994 سے 1998 تک ہنگری کے سربراہ حکومت رہے۔ ہورن کو جرمنی میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب 1989 میں بطور وزیر خارجہ انہوں نے مشرقی اور مغربی جرمنی کے درمیان خاردار تاروں کی باڑ کو علامتی طور پر کاٹا تھا۔
اس طرح مشرقی جرمنی کے ہزاروں شہری مغربی حصے میں داخل ہوئے تھے۔ اس موقع پر آسٹریا کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹو ویلے نے جوولا ہورن کو ایک بڑی یورپی شخصیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہورن کو ان کی دلیرانہ اقدامات کی وجہ سے جرمنی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔