بھوک افلاس اور بے روزگاری کے باعث ملک میں آئے روز بڑھتی خود کشیاں جمہوری حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے،تحریک تحفظ پاکستان

بھوک افلاس اور بے روزگاری کے باعث ملک میں آئے روز بڑھتی خود کشیاں جمہوری حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے حکومت میں آنے سے قبل کیے گئے وعدوں میں سے ابھی تک کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا بلکہ آئے دن کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوںپر مجبور کردیا ہے تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکمران جماعت نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔

پہلے سے بھی زیادہ بڑھتی ہوئی غربت ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ نے پورے ملک کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اب عوام کو مزید سبز باغ دکھانے کی بجائے حکومت ان وعدوں کو پورا کرے جو الیکشن سے قبل کیے گئے تھے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور کارکن اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں