کالا ڈیم بنا ہوتا تو آج سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا: سجاد ڈار

Kala Bagh Dam

Kala Bagh Dam

سیالکوٹ (جیوڈیسک) تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما محمد سجاد ڈار نے کہا ہے کہ کالا ڈیم بنا ہوتا تو آج سیلاب سے تباہ کاریاں نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ ساٹھ برسوں سے ہمارے حکمران ملک وقوم کی فلاح بہبودکے منصوبے شروع کرنے میں ہمیشہ لیت ولعل سے کام لیتے آرہے ہیں جسکی وجہ سے آج عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔