سمندری طوفان کرسٹائن آسٹریلیا کے مغربی ساحلوں سے ٹکرا گیا

Hurricane Christine

Hurricane Christine

سڈنی (جیوڈیسک) سمندری طوفان کرسٹائن آسٹریلیا کے مغربی ساحلوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مختلف علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

آسٹریلیاء کے مغربی ساحلی علاقے پورٹ ہیڈ لینڈ میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب کی سی صورتحال ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے متعدد مقامات پر درخت گر گئے ہیں۔

گزشتہ روز جاری ہونے والی وارننگ کے باعث علاقہ مکین پہلے ہی گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے، انتظامیہ نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔