فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن میں “اوسمان” نامی طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔
خبر کے مطابق، فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔
لرزش اراضی ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات پیش آئے جس میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقتور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔