سمندری طوفان ’میرانتی‘ سے سات افراد ہلاک

Hurricane

Hurricane

تائیوان (جیوڈیسک) سمندری طوفان ’میرانتی‘ سے جنوب مشرقی چین اور تائیوان میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

یہ طوفان جمعرات کو چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا تھا اور حکام کے مطابق 1949 کے بعد سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والا یہ سب سے شدید سمندری طوفان تھا۔

جب کہ جمعہ کو یہ طوفان تائیوان کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا، جنوبی تائیوان تک پہنچنے سے قبل اس طوفان کی شدت قدرے کم ہو گئی تھی، لیکن اطلاعات کے مطابق تائیوان میں بھی اس سے کافی تباہی ہوئی۔

اس طوفان کے آنے سے قبل ہی ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو نکال لیا گیا تھا جب کہ درجنوں فضائی پروازیں اور ریل سروس بھی معطل کرنی پڑی۔

جنوبی تائیوان تک پہنچنے سے قبل اس طوفان کی شدت قدرے کم ہو گئی تھی، لیکن اطلاعات کے مطابق تائیوان میں بھی اس سے کافی تباہی ہوئی۔

بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب سال کے ان مہینوں میں سمندری طوفانوں کا آنا معمول ہے۔

تائیوان میں متعلقہ اداروں نے انتباہ بھی جاری کر رکھا ہے کہ جمعہ کو دیر گئے اور ہفتہ کو ملک مشرقی اور شمالی حصوں میں تیز ہوائیں اور بارش ہو سکتی ہے۔

اُدھر جاپان نے بھی سمندری طوفان کے سبب ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز بارشوں اور شدید ہوائیں چلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔