منیلا (جیوڈیسک) رواں سال کا سب سے بڑا طوفان فلپائن کے وسطی حصوں سے ٹکرا گیا، طوفان سے 20 صوبے متاثر ہوئے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق دو سو پچھتر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوئیں اور 4 سے 5 میٹر بلند لہروں کے ساتھ سمندری طوفان ہائیان، فلپائن کے ساحلی علاقے لیٹائی سے ٹکرایا۔کیٹیگری فائیو کے طوفان کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ 20 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کے راستے میں کئی پہاڑیاں ہیں جو اس کو واپس دھکیلیں گی جن سے یہ مزید خطرناک ہو جائے گا۔