سمندری طوفان ، جنوبی برطانیہ سے ٹکرا گیا، 3 افراد ہلاک

Hurricane

Hurricane

لندن (جیوڈیسک) سمندری طوفان سینٹ جیوڈ جنوبی برطانیہ سے ٹکرا گیا۔ ویلز اور ساؤتھ انگلینڈ میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں تباہ لاکھوں گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی ساحلی علاقوں سے بھی طوفان ٹکرا گیا۔

انیس سو ستاسی کے بعد ایک اور بدترین سمندری طوفان سینٹ جیوڈ نے برطانیہ کے جنوبی ساحلوں کو لپیٹ لیا۔ ساؤتھ انگلینڈ اور ویلز سمیت برطانیہ بھر میں لاکھوں گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ ریلوے ٹریک پر درخت گرنے کے باعث ٹرینوں کا نظام معطل اور خراب موسم کے باعث پروازیں بھی منسوخ ہیں۔ حکام نے گزشتہ روزEast Sussexکے سمندر میں لاپتہ ہونے والے چودہ سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران ایک سو پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ سمندری طوفان سینٹ جیوڈ سے برطانیہ کی نصف آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید سمندری طوفان نے فرانسیسی شمالی ساحلی علاقوں کو بھی نہیں بخشا۔ طوفان کے باعث برطانیہ اور فرانس کے درمیان کشتی سروس بند کر دی گئی ہے۔