سمندری طوفان ہیلن آج بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرائے گا

Hurricane

Hurricane

آندھرا پردیش (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نیلور اور مچیلی پٹنم کے درمیان ساحلی علاقوں سے آج سہ پہر ٹکرائے گا۔ طوفان خلیج بنگال سے اٹھے گا اور ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طوفانی ہواؤں سے زبردست تباہی کا خطرہ ہے۔ سمندری طوفان ہیلن گزشتہ چھ ہفتوں میں آندھرا پردیش سے ٹکرانے والا دوسرا سمندری طوفان ہے۔