سمندری طوفان ہاروی کی امریکہ میں تباہ کاریاں جاری، 31 افراد ہلاک

Hurricane

Hurricane

ہوسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہیوسٹن شہر میں اب تک 130 سینٹی میٹر بارش ہو چکی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

امریکی تاریخ کے بدترین قرار دیئے گئے سمندری طوفان ہاروی نے ریاست ٹیکساس کو دریا بنا دیا۔ اس پر مزید تباہی پھیلائی دریائے آکس نے جس کے حفاظتی بند ٹوٹنے سے شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیلابی ریلے سے تین ہزار سے زیادہ مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

سمندری طوفان ہاروی مشرقی ٹیکساس سے گزرتا ہوا لویزیانا میں داخل ہو گیا ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں کشتیاں اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ٹیکساس کے علاقے کراس بے میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکوں کے بعد علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔