سری نگر (جیوڈیسک) برہان وانی کی شہادت کے بعد ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی مظالم سے تنگ سکھ بھی مجاہدین کے ساتھ ملنے لگے۔ حریت پسندوں کے نئے سربراہ ذاکر موسی کے ویڈیو پیغام نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ویڈیو پیغام میں ذاکر موسی کا کہنا ہے کہ متعدد سکھ نوجوان پولیس سے ہتھیار چھین کر حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اس لیے حریت پسند سکھوں کا الگ گروپ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس آ جائیں ۔ حریت پسند ان کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ ذاکر موسیٰ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج آریشن بلیو اسٹار کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام کی تیاری کر رہی ہے اس لیے پنڈتوں کو وہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔