سری نگر (جیوڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل میں تکلیف کے باعث نئی دلی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے ممتاز کشمیری رہنما کی خیر یت دریافت کی۔
چھیاسی سالہ سید علی گیلانی کو سانس لینے میں دشواری اور ہائی بلڈ پریشر کے بعد میکس ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق انہیں دل میں تکلیف ہوئی ہے۔
حریت رہنماکے بیٹے نسیم گیلانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی خیریت دریافت کی۔