حیدرآباد (جیوڈیسک) کراچی کی رہائشی لڑکی کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گنجا کر دیا، متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی سنبل نے میڈیا کو بتایا کہ 5 سال قبل اس کی شادی کراچی کے رہائشی فیصل سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا
لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر اسے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا اور منع کرنے پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے شوہر نے گزشتہ روز بھی اسے تشدد کا نشانہ بناکر اس کے سر کے بال مونڈ دئیے اور تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی، متاثرہ لڑکی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکے شوہر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔