نئی دہلی(جیوڈیسک) 25 سال قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالی بھارتی فلم اسکرین کی خوبصورت ادکارہ مادھوری نے جب دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو آج کے دور کی بہت سی اداکاروں کی زندگی میں بھونچال آ گیا کیونکہ وہ اپنے دور کی ان کی سپر اسٹارز میں شامل ہے کہ جنھیں آج بھی سپر اسٹارز مانا جاتا ہے مادھوری کی فٹنس اور ان کی شخصیت میں وہی نکھار موجود ہے۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر شری رام مادھو نے کبھی مجھ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام نہیں کروں گی کیونکہ میں اپنی ازدواجی زندگی خوبصورت بنانے کے لیے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ بھر پور وقت گزارنا چاہتی تھی۔ میرے بچے آریان اور ریان مجھے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں آریان تو ابھی امریکا میں ہے وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔
جب کہ ریان کو میں فلموں میں لانے کی خواہش مند ہوں۔ میں ایک کامیاب اداکارہ ضرور ہوں لیکن کامیاب ماں ابھی خود نہیں کہلوانے کی خواہش مند ہوں۔ امریکا میں قیام کے دوران مجھے کبھی اس بات کا خیال نہیں آیا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے۔ امریکا کا ماحول مجھے زیادہ پسند نہیں تھا لیکن اب بچے بڑے ہو گئے تو میں نے دوبارہ انڈیا واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
جو نئی لڑکیاں میری آمد کے بعد یہ سمجھتی ہیں میں ان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہوں تو وہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں اپنے انداز سے کام کرنے کے حوالے سے بالک مختلف ہوں میں کل بھی شہرت کی بلندی پر تھی اور آج بھی مجھے وہی مرتبہ اور عزت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے مجھے ہمیشہ ریائلٹی شو میں کام کرنے کا شوق رہا ،مجھے پتہ ہے اب میری عمر اچھل کود کی نہیں ہے لیکن اگر کسی فلم میں کوئی ایسا کردار مل گیا تو انکار بھی نہیں کروں گی۔
اپنی فلم یہ جوانی دیوانی میں آئیٹم سونگ کے حوالے سے مادھوری نے کہا یہ میری لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ ایک طویل عرصہ بعد آئیٹم سونگ کرنے کا موقع ملا، اس گانے پر مجھے بہت سی مبارکباد ملی ہے، نئی اداکاروں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ چیلنج قبول کیے ہیں اور انھیں اس میں کامیابی ملی ہے۔