شوہر کی وجہ سے کاجول بہترین دوست کرن جوہر سے ناراض

 Kajol, Karan Johar

Kajol, Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں اداکارہ کاجول اور معروف ڈائریکٹر کرن جوہر بہت پرانے دوست ہیں دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں لیکن ان دیرینہ دوستوں میں اب شائد تلخیاں جنم لینے لگی ہیں اور اس تلخی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن ہیں۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی نئی فلم ’’شیوا‘‘ اور کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ایک ساتھ ریلیز کے معاملے نے کاجول اور کرن جوہر کو ایک دوسرے کے مقابل لاکھڑا کردیا ہے۔ کاجول اپنے شوہر کی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اورکرن جوہر بھی اپنی فلم انھی تاریخوں میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔