خاوند سے کولڈ پائوڈر منگوانے پر سسرالیوں کا حاملہ بہو پر تشدد

Violence

Violence

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گرمی کی شدت کو کم کرنے والے پائوڈر کے معاملے پر ساس، جیٹھانی اور نندوں نے 4 بچوں کی حاملہ ماں پر تشدد کرکے اس کا جبڑا توڑتے ہوئے کان کا پردہ پھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق افتخار کالونی میں 25 سالہ نازیہ نواز جو 4بچوں کی ماں اور 7 ماہ کی حاملہ ہے، اس نے اپنے شوہر محمد نواز سے کہا کہ گرمی کی شدت کم کرنے والا پائوڈر لادیں ،نواز نے اسے شام کو واپسی پر ساتھ لیتے آنے کا کہا اور کام پر چلا گیا۔

اس کے جاتے ہی نازیہ کی ساس حاجرہ بی بی، دیور حسن، جیٹھانی زینب اور نند حفظہ نے بہانے سے لڑائی شروع کردی کہ تم پائوڈر کھاتی ہو، نواز ہمارے لئے ایسی کوئی چیز نہیں لاتا اور تم اسے انگلیوں پر نچاتی ہو، اس کے بعد انہوں نے سریوں، مکوں اور ڈنڈوں سے مارتے ہوئے اس کا مبینہ طور پر جبڑا توڑ کر کان کا پردہ پھاڑ دیا اور اسے گلی میں پھینک دیا جہاں سے محلہ داروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔ ڈاکٹروں نے نتیجہ ڈاکٹری جاری کردیا ہے جس کی روشنی میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔