بے باک شوہر نے گھر کے کاغذات کی حوالگی نہ کرنے پر اپنے بیوی کو جان سے مار ڈالا

Gun

Gun

لوئر مہمند : تحصیل پنڈیالی عقرب ڈاگ سے تعلق رکھنے والی ناظمہ بی بی دختر سیدون کو اپنے شوہر نظار خان ساکن مصری بانڈہ اکوڑی نے بیہمانہ تشدد کرنے کے بعد پستول سے فائر کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحومہ ناظمہ بی بی کو بروز ہفتہ تقریباََ دوپہر12:00 بجے اپنے شوہر نے فائر کرکے قتل کردیا۔ مرحومہ سات اور تین سال کی بیٹیوںکے ساتھ ساتھ 5 سال کا ایک بیٹا سوگوار میں چھوڑدیا۔مرحومہ اور قاتل شوہر کے درمیان تقریباََ آٹھ ماہ سے گھر کی کاغذات کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔جس کے سلسلے میں بے باک شوہر ہر وقت اپنے بیوی پر تشد د کرتا رہتا تھا اور ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

یاد رہے کہ شوہرکے دوسری بیوی بھی ہے اور انہوں نے اپنا ایک گھر اپنی اس بیوی کے نام انتقال کردیا تھا تاہم بیچنے کے سلسلے میں شوہر اسے دوبارہ کاغذات کی حوالگی کا مطالبہ کرہا تھا جو مرحومہ نے اپنے شوہر کے خوف سے بھائیوں کے پاس رکھی تھی۔

بھائی اقبال نے لوئر مہمند پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شوہر سے کی طرف سے باربار تشد د اور دھمکیوں کی وجہ سے مرحومہ دو دفعہ میکے کے گھر آئی تھی اور آخری دفعہ مصری بانڈہ اکوڑی کے ناظم بشیر اور پروین خان کی مصالحتی جرگے کی کوششوں سے اور ان کی طرف سے ذمہ داری پر شوہر کے گھر چلی گئی۔

مرحومہ کی بہن جو کہ پڑوس میں شادی شدہ ہے انہوں نے بتایا کہ شوہر ہر بات پر پستول نکالتا تھا اور اوراس کے ساتھ ساتھ درج شدہFIR کی واپسی کے لئے بھی دھمکیاں دیتا تھا۔ مرحومہ ناظمہ بی بی دختر سیدون کو صبح 9:00 بجے بروز اتور اپنے آبائی علاقے عقرب ڈاگ تحصیل پنڈیالی میں دفنائی گئی