فیصل آباد (جیوڈیسک) نواحی علاقہ موضع بھنگو میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ساس کو شدیدزخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوثر مائی اپنی بیٹی ساحرہ بی بی کے پاس اس کے گھر ملنے آئی تو اس کے داماد اقرار حسین نے اپنی ساس سے پیسے مانگے‘ انکار پر اس نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ساحرہ بی بی اپنی ماں کو چھڑانے کے لئے آئی تو ملزم نے اسے کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولہ تین سالہ بچی کی ماں تھی۔ تھانہ شورکوٹ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ملزم نے الزام لگایا کہ میری بیوی کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا جس کی بناء پر میں نے اسے قتل کیا جبکہ ساس کوثر مائی کا کہنا ہے کہ ملزم جواری ہے اس نے پیسے نہ دینے کی بناء پر اس کی بیٹی کو قتل اور اسے زخمی کیا۔ تھانہ شورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔