خیرپور ناتھن شاہ (فياض جعفری) نادرا کا ایک اور نیا کارنامہ سامنے آگیا۔شوہر اور بیوی کو نادرا نے بہن بھائی بنا دیا۔نادرا کے ستائے متاثر سراپا احتجاج۔حکومت سے نوٹیس لینے کا مطالبہ۔۔۔
خیرپور ناتھن شاہ میں نادرا میہڑ سینٹرنے اپنی روایتی غلطیاں نہ چھوڑیں۔شوہر اور بیوی کو قومی شناختی کارڈ میں بہن بھائی بنا دیا۔منور علی کھوسو نامی نوجوان کے والد کا نام اسماعیل کھوسو اور جب کہ انہی کی بیوی رحیماں کے والد کا نام بہی اسماعیل کھوسو لکھا گیا ہے۔قومی شناختی کارڈ میں دونوں کے والد کا نام اسماعیل کھوسو لکھا گیا ہے جب کہ ان کی بیوی کے والد کا نام محمد بخش ہے۔دونوں کے والدین کا نام ایک جیسا لکھے جانے پر نوجوان منور کھوسو سخت سراپا احتجاج ہے۔
متاثر نوجوان نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2001 میں شادی کی تھی اور انہیں پانچ بچے بہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہمیں شوہر اور بیوی مانتی ہے لیکن نادرا والوں نے ہمیں بہن بھائی بنا دیا ہے جس پر ہم سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی درستگی کے لیے گیا تو نادرا کے کچھ افسران نے بھاری رشوت کی ڈمانڈ کی۔ متاثر نوجواں نے نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ میں احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔