حسین حقانی کشمیر پر تاریخی حقائق مسخ نہ کریں۔ نعیم الزماں کھو کھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم الزماں کھو کھر نے آمریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن میں مسئلہ کشمیر پر تنقیدی خطاب پر کہاہے کہ حسین حقانی مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر حقائق مسخ نہ کریں کیو نکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور 5 فروری یوم کمشیر منانے کا مطلب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

نعیم کھو کھر نے کہاکہ کشمیر جنت نظیر پر بھارت نے غاضبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ پاکستان کا حصہ ہے لیکن حسین حقانی بیرونی آقائوں کی خوشنودی کے لئے بلا جواز یوم کشمیر منا نے پر تنقید کررہے ہیں جس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

نعیم الزماں کھو کھر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھا جائیگا۔