حسین نواز نے نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈر کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا
Posted on December 7, 2016 By Mohammad Waseem اسلام آباد, مقامی خبریں
Hussain Nawaz
اسلام آباد (جیوڈیسک) سرٹیفیکیٹ اضافی دستاویز کی صورت میں وکیل اکرم شیخ نے جمع کرایا جس کے مطابق حسین نواز کا نیشنل ٹیکس نمبر 4-0667548 ہے۔
حسین نواز نے شوگر مینوفیکچر کی حیثیت سے ٹیکس جمع کرایا۔ ایف بی آر کی جانب سے حسین نواز کو 30 اکتوبر 1995 کو ٹیکس سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا تھا۔
حسین نواز کی قانونی ٹیم نے سرٹیفیکیٹ قیمتی تحائف پر ٹیکس چوری کے الزام کے جواب میں جمع کرایا۔