اسلام آباد (جیوڈیسک) حسین نواز کی پاناما جے آئی ٹی میں آج دوبارہ پیشی کا سمن جاری کر دیا گیا۔ پہلی پیشی میں جے آئی ٹی سے تعاون نہ کرنے کا تذکرہ، آئندہ حاضری پر ریکارڈ ساتھ لانے کا لکھ دیا۔
جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے کو سمن میں کہا ہے کہ 28 مئی کو پیشی کے لئے انہیں 25 مئی کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا مگر وہ ریکارڈ لائے نہ سوالوں کا جواب دیا۔
حسین نواز سے کہا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔
جے آئی ٹی کا حسین نواز سے مزید کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے لئے انہیں پیش ہونے کے لیے دوبارہ سمن جاری کیا گیا ہے۔
بیان دینے کیلئے تمام ریکارڈ ساتھ لائیں، پیش نہ ہونے کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔