حسین نواز نے پانامہ لیکس میں آنے والی تین کمپنیوں کی تصدیق کر دی

Hussain Nawaz

Hussain Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) حسین نواز نے تین کمپنیوں کے حوالے سے پانامہ لیکس کی باتیں درست ہیں۔ مریم نواز شریف کی ملکیت کوئی پراپرٹی نہیں۔

وزیراعظم کے صاحبزادے نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب میں اسٹیل فیکٹری بیچ کر لندن میں دو اپارٹمنٹ خریدے گئے۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرح ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا۔

انہوں نے پاکستان میں کسی بزنس پارٹنر شپ سے بھی انکار کیا ۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ آج تک سعودی عرب یا برطانوی حکومت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

ناقدین کو چیلنج ہے کہ وہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملکیت کوئی خفیہ پراپرٹی سامنے لا کر دکھائیں۔