ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ حسین حق کی علامت اور یزید باطل کا نشان ہے،امام حسین نے اہل حق کو سچائی پر ڈٹ جانے کا رستہ دکھایا،نواسہ رسول کی قربانی صبر و استقامت کی عظیم مثال ہے۔
دنیا تاقیامت امام حسین کی لازوال قربانی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی رہے گی،امام عالی مقام نے یزدیدی لشکر سے ٹکر لی مگر اسلام کا پرچم سر نگوں نہیں ہونے دیا،محرم الحرام قربانی اور بھائی چارئے کا درس دیتا ہے۔
یوم عاشور پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاس ے گفتگو کے دوران کیا ، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد سے امن دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر جارحیت کا انداز اپنایا گیا تو پاکستان کی جانب سے منہ تور جواب ملے گا،شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیںاقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی قوتیں ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھا رہی ہیں،ملک میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے ہم ایمک دوسرے کے جذبات کا احترام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہوگا،تاکہ مملکت پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے۔
کیوں کہ آج امت مسلمہ کی ناکامی اور تنزلی کی بڑی وجہ اتحاد و اتفاق کا فقدان اور تعلیمات اسلامی سے رو گردانی ہے،انکا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جہاد کے لئے ہر پاکستانی جذبہ حسینی سے سرشار ہے، امام حسین کی سیرت و کردار مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038