صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان کرنل شرف لقمان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے ثالثی کے بعد یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد تک امدادی سامان کی رسائی کے لئے سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے، تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جنگ بندی کی پیش کش قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پیرس میں یمن کی صورت حال پر سعودی عرب کی جانب سے اتحادی ممالک کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں حوثی باغیوں کو 12 مئی سے جنگ بندی کی پیش کش کی گئی تھی۔