حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ اے ایس آئی سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق سٹی تھانے کی حدود میں حضرت علی کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن نومولود کعبہ کا جلوس نکالا گیا۔
کوہ نور چوک پر جلوس میں شامل 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوگئی۔ ڈی ایس پی سٹی حنیف شیخ کا گن مین فیصل ہلاک جب اے ایس آئی آدم علی خشک سمیت تیرہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔