جامشورو میں مختلف روڈ حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

Jamshoro Hadsat

Jamshoro Hadsat

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) جامشورو میں مختلف روڈ حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اور جب کہ 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کی لاشوں کو جامشورو کی مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

جامشورو کے قریب انڈس ہائے وے پر ایمبولینس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق ہوئے او دوسری طرف کراچی سے دادو جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا اور جب کہ حیدرآباد سے جیکب آباد جانے والی ٹرک لکی شاہ صدر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوا۔

جامشورو کے قریب مانجھند میں کراچی سے پنجاب میت لے جانے والی ایمبولینس پرکوئلے سے بھرا ٹریلر گر گیا جس کے نتیجے میں2 بچوں سمیت 5 افراد جانبحق ہوئے اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔جائے حادثا پر انتظامیاں کو پہنچنے میں 4 گھنٹے سے زائد کا وقت لگ گیا۔اس دوران ایمبولینس میں زخمی افراد تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے بیٹھے۔

4گھنٹوں بعد ریسکیو حکام نے پولیس کی مدد سے بھاری مشینری کے ساتھ ریسکیو آپریشن کے بعد ایمولینس میں دبی 5 لاشوں کو نکال لیا ۔جانبحق ہونے والوں میں 2 بچے بہی شامل تھے۔حادثے کا شکار ایمبولینس ایک میت لے کر کراچی سے پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ جارہی تھی کہ جامشورو کے قریب مانجھند میں حادثہ پیش آیا۔ٹریلرکے نیچے دبی ایمبولینس کا ریسکیو آپریشن بروقت نہ ہونے کے باعث حلاکتیں ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس سے 3زخمیوں کو نکالا گیا جہنیں جامشورو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف کراچی سے دادو جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں شاہ پنجو واسی 13سالہ فائق لاکھیر موقعہ پر ہی جانبحق ہوگیا اور جب کہ کار میں سوار بچے کی ماں اور بھائیوں سمیت 7افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف جیکب آباد سے حیدرآباد جانے والی ٹرک جامشورو کے قریب لکی شاہ صدر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور 27 سالہ ظفر گولو جانبحق ہوگیا اور 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں سیوہن کی مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

03152515800