حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے مزید دو افراد ہلاک ہو گئے، ایک ہفتے میں ہلاک افراد کی تعداد اٹھار ہو گئی۔حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی دو افراد کچی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے، پھلیلی سے تعلق رکھنے والے خورشید اور ذوالفقار جبکہ مچھر کالونی کے رہائشی آصف مسیح کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خورشید اور ذوالفقار ہلاک ہو گئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق آصف مسیح کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے لیکن اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے کے دوران کچی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے۔