حیدر آباد : کلہاڑیوں کے وار سے لڑکے اور لڑکی کا قتل

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو حیدر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹنڈو حیدر کے ایک گھر میں دو افراد قتل کیے گئے ہیں۔

اطلاع ملنے پر جب وہ گھر پہنچے تو غلام شبیر نامی لڑکا اور لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔