حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے قریب شالیمار ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 40 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنیوالی شالیمار ٹرین کو حادثہ حیدر آباد سے 6 کلومیٹر کے فیصلے پر ہوا۔ریسیکو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عرفان کے مطابق حادثہ ٹرین کی دو بوگیاں الٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔