حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Bus And Truck Collision

Bus And Truck Collision

حیدر آباد (جیوڈیسک) ہالہ ناکے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد کے قریب ہالہ ناکے پر تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافرکوچ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔