حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کا انتقال

Coronavirus Death

Coronavirus Death

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ان کی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض اور ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔