حیدرآباد (جیوڈیسک) ڈی آئی جی حیدر آباد ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ریجن کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے 54 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بند کردیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مدارس کے فنڈنگ کے کوائف کے علاوہ طلبا اور فیکلٹی کے کوائف جمع کیے جائیں اور جو مدارس رجسٹریشن نہیں کرا رہے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر 71 کیسز، منافرت اور شر انگیزی پر مشتمل لٹریچر اور تقاریر کرنے پر 13 کیسز کا اندراج کیا گیاجبکہ 206 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔