حیدرآباد میں ڈسٹرک جج کے بیٹے کا قتل، سٹی کورٹس کراچی میں وکلاء کا بائیکاٹ

Hyderabad

Hyderabad

کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے کے حیدرآباد میں قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وکلا ہڑتال پرہیں اور انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم کے قریب مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے 25 سالہ ثاقب شاہانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے قتل کے خلاف آج سٹی کورٹس کراچی میں وکلاء اور عدالتی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔

احتجاج کے باعث سٹی کورٹ کی تمام عدالتوں میں کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بھی تمام بنچ ڈسچارج کر دیئے ہیں۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ، قمبر شہداد کوٹ کے سیشن کورٹس اور ماتحت عدالتوں کے ساتھ نواب شاہ اور جیکب آباد میں بھی وکلا ہڑتال پر ہیں۔