حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے قریب سے دو غیر ملکی طلبہ پراسرار طور پر لا پتا ہو گئے، دونوں طلبہ مہران یونی ورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ پولیس کے مطابق قاسم آبادکے علاقے نسیم نگر سے 2 غیرملکی طلبہ پراسرارطورپرل اپتا ہو گئے۔ دونوں طلبہ کاتعلق فلسطین سے ہے اور دونوں کے نام محمد ولد جمیل حانیہ اور یوسف ولد محمد دھاکا بتائے جاتے ہیں۔
دونوں موٹر سائیکل پر جامشورو سے قاسم آباد آ رہے تھے۔ بعد میں یوسف نسیم نگر تھانے پہنچ گیا۔ یوسف کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ محمد کو نا معلوم کار سوار ملزمان نے اغوا کیا بعد میں ملزمان سے اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی طالبعلم کی تلاش شروع کر دی۔