خیرپور : ناتھن شاہ کے چھوٹے بڑے علاقوں میں یکم محرم سے پرچم کشائی کا سلسلہ جاری ہے۔علم کشائی انتہائی عقیدت واحترام سے کی جاتی ہے۔خیرپور ناتھن شاہ میں علمدار چوک پر پرچم کشائی کے لیے مرکزی امام بارگاہ سے پرچم عباس کے ساتھ جلوس برآمد ہوا۔
اس موقعے پر کسی بہی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔پولیس نے شہر بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے تا کہ کوئی بہی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔علم کشائی کے موقعے پرکسی نے نوحہ خوانی کی تو کسی نے سینہ خوبی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔اس موقعے پر ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔جس کے بعد لنگر نیاز بہی تقسیم کیا گیا۔