حیدرآباد : کارخانے پر حیسکو اور ایف آئی ٹیم کا چھاپہ، غیر قانونی کنکشن منقطع

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں لطیف آباد 11 نمبر سرمست روڈپر پلاسٹک کے کارخانے میں بھی حیسکو اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، ایکسئن سرفراز احمد کے مطابق کارخانے کامالک زبیراحمد ایک سال سے بجلی چوری کر رہا تھا، جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سکھر میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے ٹیم سرگرم ہوگئی ہے۔

محکمہ سیپکو کی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے ٹیم نے پرانی سبزی منڈی پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن بجلی چوری کرنے پر پرائیوٹ کمپنی کے مالک اور منیجر کو حراست میں لے لیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف آپریشن حکومت کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔