حیدرآباد میں فائرنگ، سیشن جج جیکب آباد کا بیٹا جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر فائرنگ سے سیشن جج جیکب آباد کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سیشن جج خالد حسین شاہ کے بیٹے اہل خانہ کے ہمراہ جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹھنڈی سڑک پر کار سے اتار کر فائرنگ کی جس سے سیشن جج جیکب آباد کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔