حیدرآباد: گیس سلنڈر دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 14 زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 12 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ نے تین گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے 8 افراد جھلس گئے۔ چھ افراد دیوار گرنے سے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔