حیدرآباد : مکان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد(جیوڈیسک) کے علاقے ذیل پاک کالونی میں خفیہ اطلاع پرپولیس نے ایک مکان میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ ایس پی سٹی طارق ولایت نے ذرائع کو بتایا کہ الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کے لئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے سائیٹ ایریا ذیل پاک کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر سے تین سمینٹ بلاک بم ،ٹائمر ،تین موبائل فون اور ریمورٹ کنٹرول برآمد ہو ئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔