حیدرآباد (جیوڈیسک)حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔نامعلوم افراد نے دوگاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق پیر کی رات حیدرآباد کے علاقوں قاسم آباد ،سٹیزن کالونی، پٹھان کالونی اور حالی روڈ پر نامعلوم افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں بند کرادیں۔اس دوران گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سبزی منڈی میں مسلح افراد نے ایک ٹرک کو اور ہٹری بائی پاس کے قریب مسافر وین کو آگ لگا دی۔