حیدرآباد : حیسکو اور واسا کے خلاف شدید احتجاج

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) میں بجلی اور پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا، قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے نسیم نگر چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹائر نذرآتش کئے، نسیم نگر چوک پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے حیسکو اور واسا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

جبکہ کئی گھنٹے دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی مکمل طور پر معطل رہی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو کی جانب سے بجلی کے طویل بریک ڈان اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

جبکہ بجلی کے ساتھ ساتھ اب پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کا فوری طور پر نوٹس لے کر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔