خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں بھارت خلاف این پی سی آئی ایچ کی جانب سے ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شریک این پی سی آئی ایچ کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھارت خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے مودی کا پتلا نذر آتش کر کہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے پاک فوج زندہ آباد اور بھارت مردہ آباد کے نعرے بہی لگائے۔ اس موقعے پراین پی سی آئی ایچ رہنما عبدالحمید گاڈہی، الطاف چانڈیو، علی شیر چانڈیو، الہداد چانڈیو، ضمیر چانڈیو اور دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی کسی بہی خوش فہمی میں نہ رہے اگر پاکستان کی طرف کسی بہی بھارتی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال کر باہر پھینک دینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جان قربان کرنا ہم نے اپنی ماؤں سے سیکھا ہے۔
پاک فوج دنیا کی سب سے بڑی طاقتور فوج ہے جس نے کبہی ہرانا سیکھا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف بھارت کے لیے خوف کی علامت ہیں۔
اگر مودی نے ایسی کوئی بہی غلطی کی تو ہم پاکستانی پاک فوج کے ساتھ مل کر مودی کو ایسا مزہ چکھائینگے جس کا اس نے کبہی سوچا بہی نہیں ہو گا۔