حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت نیاز مغیری، دیدار مغیری اور منظور مغیری کے نام سے ہوئی جو لیاری گینگ وار کے ملزمان ہیں۔ پولیس کے مطابق دیدار مغیری کراچی لیاری گینگ وار میں بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا۔