بدین (عمران عباس) میڈیا کی نشاندہی پر حیدرآباد بورڈ کی ویجلنس ٹیم کی ہائی اسکول بدین میں کامیاب کاروائی اسکول پرنسپل کے بھتیجے سمیت 6شاگر نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
حیدرآباد بورڈ کے کنٹرولرڈاکٹر مسرور احمد زئی نے اپنے ٹیم ممبران پروفیسر محمد حنیف اور پروفیسر اعجاز احمد کے ہمراہ میڈیا کی نشاندہی پر ہائی اسکول بدین کے امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ مارا چھاپنے کے دوران ہائی اسکول بدین کے پرنسپل کے بھتیجے سمیت 6شاگر نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں فوری طور پر ویجلنس ٹیم کی جانب سے کاپی کیس کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے اپنے بھتیجے کا کاپی کس رکوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن میڈیا کی موجودگی کے باعث انہیں کامیابی حاصل نہ ہو سکی جس پر انہوں نے میڈیا سے بدتمیزی بھی کی۔
ویجیلنس ٹیم نے بدین کے تعلقہ گولارچی میں بھی اچانک چھاپہ مار کر نقل میں مصروف 15شاگردوں کا کاپی کیس کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کنٹرول ڈاکٹر مسرور احمد نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے اور ہر چیز میڈیا کی ہی وجہ سے بالا ایوان تک پہنچتی ہے ۔ اور آج کی کاروائی بھی میڈیا کی نشاندہی پر کی گئی جس میں خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ میں کرپشن کی شکایات کا بھی نوٹس لیا جا رہا ہے اورمسائل کے حل کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ محنت کرنے والے طالب علموں کو میرٹ پر رزلٹ مل سکے۔