حیدرآباد میں وکیل پر حملہ، وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

Hyderabad

Hyderabad

کراچی (جیوڈیسک) حیدر آباد میں سینئر وکیل فیصل مغل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں عدالتی عمل کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار رہے۔

فیصل مغل ایڈووکیٹ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر حملے کے خلاف سندھ بار کونسل کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ بدھ کو عدالتوں میں وکلا نے صبح سے ہی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے لیے جیلوں سے نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے اہل خانہ اور احباب قیدیوں کے عدالت نہ آنے پر مایوس ہو کر لوٹ گئے۔