حیدر آباد میں وکیل کے قتل کیخلاف وکلا کی ہڑتال، عدالتی امور کا بائیکاٹ
Posted on January 2, 2015 By Geo4 Webmaster مقامی خبریں
Lawyer Protest
حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد میں وکیل کے قتل کے خلاف کراچی میں وکلا نے ہڑتال کر دی، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
حیدر آباد میں وکیل احسن آرائیں کے قتل کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی میں وکلا نےہڑتال کر دی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔