حیدرآباد : ایم کیو ایم کینامزد امیدوارقتل

Fakhr ul Islam

Fakhr ul Islam

حیدرآباد(جیوڈیسک)حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے نامزدصوبائی امیدوار فخرالاسلام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام پر فائرنگ کی۔ فخرالاسلام موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ڈاکٹرز کے مطابق فخرالاسلام کے پیٹ اور سینے پر تین گولیاں لگیں۔ واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقعہ پر پہنچ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فخرالاسلام پی ایس سینتالیس سے ایم کیو ایم کے امیدوار تھے۔ فخرالاسلام کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی سینکڑوں کارکن ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

فخرالاسلام کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اگر انتظامیہ فوری ایکشن لے تو قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ واسع جلیل کا کہنا تھا امن وامان کی خراب صورتحال کا کافی عرصے سے ذکر کر رہے ہیں۔ مٹھی بھر لوگ نہیں چاہتے کہ صوبے میں امن ہو۔